17 سالہ طالب علم نے کئے تین اور نئے سیارے دریافت
نیویارک: خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ کی مدد سے اسکول کے طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیران کردیا ہے۔
نیویارک: خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ کی مدد سے اسکول کے طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیران کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 17سالہ کوکیر ہائی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بطور مشق ناسا میں شمولیت اختیار کی ہے اور سیٹلائٹ سے خلاء کا جائزہ لے کر تین نئے سیاروں کی نشاند ہی کی ہے۔
خلائی ایجنسی کے خلا بازوں نے طالب علم کے ذریعے دریافت ہونے والے سیاروں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں TOI 1338 کا نام دیا ہے۔
ناسا کی رپورٹ کے مطابق نئے دریافت ہونے والے سیارے زمین سے 1300 میل کی مسافت پر ہیں، یہ 6.9 گنا بڑے ہیں اور یہ ہر 95 دنوں کے بعد دیگر ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ طالب علم نے ان سیاروں کی تلاش "اسٹار وارز" فلم دیکھ کر شروع کی تھی اور وہ اس تلاش میں کامیاب بھی ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ دریافت ہونے والا ایک سیارہ سورج سے دس گنا بڑا ہے اور سورج کی روشنی اس کے ایک تہائی حصے تک ہی پہنچ پاتی ہے۔
کوکیر کا کہنا ہے کہ میں سورج اور چاند گرہن کے عمل کو بغور دیکھتا تھا اور ہر بار مجھے مخصوص دائرے کے گرد دو سیارے نظر آتے تھے مگر میں حیران تھا کہ ان کے بارے میں ناسا یا کوئی خلا باز ابھی تک کچھ نہیں بتا سکا ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTMwLjI0IA==
ejasoft island