پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض ہوئے شفایاب
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض شفا یاب ہوگئے ہیں، جن میں 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض شفا یاب ہوگئے ہیں، جن میں 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض شفایاب ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔
اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے 2 مریض پمز میں شفا یاب ہوئےتھے۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 892ہوگئی ہے، جبکہ وائرس سے اب تک 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کےخلاف کام کرنے والے ڈاکٹرجاں بحق ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،سندھ میں 399،پنجاب میں 249،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80،خیبرپختونخواہ میں38،اسلام آباد میں 15 اور آزادکشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ 6 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ میں 4 مریض شفا یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے، جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
aXA6IDMuMTI5LjI0OS4xMDUg ejasoft island