کورونا سے 50 سالہ سابق پاکستانی کرکٹر کی موت
پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ظفر سرفراز پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ظفر سرفراز پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 50 سالہ کرکٹر رواں مہینے کے شروع میں بیمار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں حالت بگڑنے پر پشاور کے ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے کی وجہ سے وہ پیر کی رات انتقال کر گئے ہیں۔
ظفر سرفراز کے اہل خانہ نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ سرفراز بالکل صحت مند تھے لیکن 10 دن پہلے ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور وہ جانبر نہ رہ سکے۔
سرفراز ایک مڈل آرڈر بلے باز تھے جنہوں نے پشاور میں فرسٹ کلاس کھیلوں میں حصہ لیا اور وہ 1994 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
aXA6IDMuMjIuMjQ5LjE1OCA= ejasoft island