بارہ ملکوں سے 14800 ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے 64 خصوصی پروازیں

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر بیرونی ملکوں میں پھنسے 14 ہزار 800 سے زیادہ ہندوستانى شہریوں کو واپس لانے کے لئے ایک تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، سنگا پور، ملیشیا، فلپین، سعودی عرب، قطر، بحرین، ع
مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر بیرونی ملکوں میں پھنسے 14 ہزار 800 سے زیادہ ہندوستانى شہریوں کو واپس لانے کے لئے ایک تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، سنگا پور، ملیشیا، فلپین، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور بنگلہ دیش میں پھنسے ہندوستانى شہریوں کو مرحلہ وار وطن واپس لایا جائے گا۔
نيوز اون اير کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والی اِس کارروائی میں پہلے ہفتے میں 64 پروازیں چلائی جائیں گی۔ اِن میں 15 پروازوں کے ذریعے کیرالہ کے لوگوں کو جبکہ گیارہ پروازوں کے ذریعے تمل ناڈو اور دلّی کے لوگوں کو واپس لایا جائے گا۔ سات پروازیں مہاراشٹر اور تلنگانہ کے لوگوں کے لئے جبکہ پانچ پروازیں گجرات کے لوگوں کے لئے چلائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ پہلے ہفتے میں زیادہ تر پروازیں خلیجی ملکوں سے شہریوں کو واپس لانے کے لئے ہوں گی۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف ایسے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی جن میں اِس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہوگی۔