خواتین اور لڑکیوں کے سائنسی عالمی دن کے موقع پر نمایاں خدمات دینے والی 7 خواتین
اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین سے متعلق ذیلی تنظیم (یو این ویمن) نے ہر سال منائے جانے والے خواتین اور لڑکیوں کے سائنسی عالمی دن کے موقع پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والی سائسندان خواتین کی فہرست شائع کردی ہے۔

ڈان نيوز کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے مذکورہ فہرست رواں ماہ 11 فروری کو "عالمی یوم سائنس برائے خواتین ولڑکیوں" کے موقع پر شائع کی گئی ہے جس میں ایران اور چین سمیت دنیا کے 7 ممالک کی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ ہر سال 11 فروری کو "عالمی یوم سائنس برائے خواتین" مناتا ہے اور اس دن کو منانے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔
اس دن کو منانے کا مقصد سائنس کے میدان میں خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کے لیے سائنسی دنیا میں مزید بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔