خادم رضوی کے بھائی اور ان کے بھتیجے سمیت 86 افراد کو 4 ہزار 738 سال قید کی سزا
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر علامہ خادم رضوی کے بھائی اور ان کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86 کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر علامہ خادم رضوی کے بھائی اور ان کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86 کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
جيو نيوز كے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے رات 10 بجے فیصلہ سنایا ہے اور اسی فیصلہ کی بنیاد پر پولیس نے تمام مجرموں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سب کو تین بسوں میں ڈال کر پولیس اور ایلیٹ فورس کے کڑے پہرے میں اٹک جیل لے جایا گیا ہے.
عدالت نے ملزمان پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپیہ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے اور ان کی تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
بتا دیں کہ پنڈی گھیب پولیس نے 24 نومبر 2018 کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پولیس ملازمین کو زخمی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت خادم رضوی کے بھائی امیر حسین اور ان کے بیٹے محمد علی سمیت 87 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
aXA6IDE4LjE4OC4xNTIuMTYyIA== ejasoft island