شاعر احمد فراز کی 88 ویں سالگرہ
اردو زبان اور غزل کے شاعر احمد فراز کا آج 88 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔
اردو زبان اور غزل کے شاعر احمد فراز کا آج 88 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاعر احمد فراز کا شمار عصر حاضر کے مقبول ترین شعراء میں ہوتا ہے۔
بول نيوز کے مطابق احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا اور وہ 12 جنوری 1931ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد سید محمد شاہ برق کا شمار فارسی کے ممتاز شعراء میں ہوا کرتا تھا۔
احمد فراز اردو، فارسی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری کے حامل تھے اورانہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
احمد فراز متعدد اعزازات سے نوازے گئےجن میں آدم جی ادبی انعام، کمال فن ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے نام سرفہرست ہیں۔ ہلال امتیاز کا اعزاز انہوں نے جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں سے اختلاف کی وجہ سے واپس کردیا تھا۔ انہیں جامعہ کراچی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی تھی۔
احمد فراز 25 اگست 2008ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈری فنکارمعین اختر کا بھی69واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MC4xNTMuNTEg ejasoft island