سوسائٹی
کراچی رنچھوڑ لائن میں ایک 6 منزلہ عمارت گر گئی
کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں ایک 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں ایک 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتادیں کہ اس عمارت میں 19 فلیٹس ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ مذکورہ گلی کو سیل کرکے علاقے میں فی الحال آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ایس بی سی اے کے مطابق پیر کو مخدوش عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد بنیادیں ایک طرف جھک گئیں۔ عمارت کو مکینوں سے خالی کرواکر گرانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اور اس سے پہلے عمارت کی بجلی اور گیس کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjYwLjE0OSA= ejasoft island