نريندر مودی اور سرکردہ صنعت کاروں کے مابین ایک میٹنگ

عام بجٹ کی تیاریوں کے درمیان ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک کے سرکردہ صنعت کاروں کے ساتھ معیشت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عام بجٹ کی تیاریوں کے درمیان ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک کے سرکردہ صنعت کاروں کے ساتھ معیشت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
يو اين آئی کے مطابق سمجھا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں معیشت کو فروغ دینے اور روزگار بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی، ٹاٹا گروپ کے سرپرست رتن ٹاٹا، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے سنیل متل، ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی، ایم اے گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا اور کانکنی شعبہ کے سرکردہ صنعت کار انل اگروال، ٹاٹا سنز کے صدر این چندرشیكھرن، ٹی وی ایس کے صدر وینو سری نواسن اور ایل اینڈ ٹی کے سربراہ اے ایم نا ئیک نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ہے۔