فلسطینی انویسٹمنٹ فنڈ نے اقتصادیات کو بااختیار بنانے کے لئے 25 ملین ڈالر کی دی منظوری
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ایک سرمایہ کاری فنڈ "انویسٹمنٹ فنڈ" نے اتوار کے روز بیان جاری کیا ہے کہ اس نے فلسطینی اقتصادی امپاورمنٹ فنڈ کے لئے 25 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ایک سرمایہ کاری فنڈ "انویسٹمنٹ فنڈ" نے اتوار کے روز بیان جاری کیا ہے کہ اس نے فلسطینی اقتصادی امپاورمنٹ فنڈ کے لئے 25 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹمنٹ فنڈ بورڈ کے چیئرمین محمد مصطفی نے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری کے اثرات صرف معاشی اثرات تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سرمایہ کاری سے متعدد ترقیاتی شعبوں میں فلسطینی زندگی کے وجود اور اسکی شمولیت کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی، خاص طور پر زراعت، تعلیم، توانائی، سیاحت اور کاروبار جیسے شعبوں سے منسلک شہریوں اور نوجوانوں کے پسماندہ گروہوں پر اس کا نمایاں اثر پڑے گا۔
انویسٹمنٹ فنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے لئے اقتصادی امپاورمنٹ فنڈ ایک سرمایہ کاری ترقیاتی فنڈ ہے جس میں سرمایہ کاری کی اصل مالیت 500 ملین ڈالر ہے اور اس کو جدہ کے اسلامی ترقیاتی بینک نے تشکیل دیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کا مقصد معاشرتی اور ترقیاتی اثرات والے معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے فلسطینی عوام کے معاشی ماحول کو بہتر اور مستحکم کرنا ہے۔
بیان میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ امپاورمنٹ فنڈ یروشلم اور غزہ کی پٹی سمیت مختلف فلسطینی گورنریٹ اور علاقوں کو شامل ہے۔