توکل کرمان کے فیسبک ایلڈرس کونسل میں سلیکٹ کئے جانے کے خلاف انکار کا سلسلہ شروع

یمن میں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والوں کی طرف سے توکل کرمان کے فیسبک ایلڈرس کونسل میں سلیکٹ کئے جانے کے خلاف انکار کا ایک سلسلہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب توکل کرمان کو "فیس بک" نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والی کچھ شخصیات اور دہشت گرد اخوان تنظیم کی ویب سائٹ
یمن میں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والوں کی طرف سے توکل کرمان کے فیسبک ایلڈرس کونسل میں سلیکٹ کئے جانے کے خلاف انکار کا ایک سلسلہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب توکل کرمان کو "فیس بک" نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والی کچھ شخصیات اور دہشت گرد اخوان تنظیم کی ویب سائٹ پر مواد کی نگرانی کرنے والی کونسل میں نامزد کیا۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے افراد کی ناراضگی کا اظہار اس وقت ہوا جب انہوں نے "فیس بک" کی انتظامیہ کی طرف سے لئے جانے والے فیصلہ کے خلاف ہیش ٹیگز چلانا شروع کر دئے اور ان ہیش ٹیگ میں یہ بھی شامل ہے کہ "میں فیس بک ایلڈرس کونسل میں توکل کرمان کے انتخاب کو مسترد کرتا ہوں" اور "میں فیس بک ایلڈرس کونسل کو بھی مسترد کرتا ہوں"۔
اہم ٹویٹ:
• ہم فیسبک ایلڈرس کونسل میں اخوان اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والی خاتون کے سلیکشن کو مسترد کرتے ہیں
• کرمان خود مختار نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے پاس دوسرے کی رائے کا احترام بھی نہیں ہے
• ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سلیکشن کے خلاف متحد ہوکر اپنا اعتراض جتائیں
• انارکی کو بڑھاوا دینے والی توکل مصر، امارات اور سعودیہ کی سخت دشمن ہے۔
• یہ صرف دہشت گردی اور ملکوں کی تباہی کی حامی ہے
• کیا پیسہ پر کام کرنے والے سماجی رابطے اور دہشت گرد افراد حکومت کریں گے
ٹویٹ کرنے والوں نے یمن کی اس اخوانی خاتون کے اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے پر اپنی ناراضگی اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے کیونکہ یقینی طور پر یہ خاتون اپنی عادت کے مطابق مخالفین کے اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے اپنی پوزیشن کا استعمال کرے گی۔