غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کا خصوصی آن لائن ورچول اجلاس پیر کو

ورچول سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت ڈاکٹر عارف کریں گے۔
ورچول سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت ڈاکٹر عارف کریں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی غیر جانبدار تحریک کے ورچول سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے یاد رہے کہ یہ اجلاس پیر کے روز منعقد کیا جائے گا۔
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی-(سچ ٹی وی)
بتا دیں کہ غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کا خصوصی آن لائن اجلاس تحریک کے چیئرمین آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
سربراہی اجلاس کا اختتام ‘’کووڈ 19 کے خلاف اتحاد’’ کے عنوان سے ایک سیاسی اعلامیہ کے ساتھ ہوگا جس میں کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ جنگ کے لئے تحریک کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی۔