ٹیکساس آئل سیکٹر کے ایک عہدیدار کی نوواک کے ساتھ خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر بات چیت

ٹیکساس آئل سیکٹر کا ایک ریگولیٹری ذمہ دار نے نوواک کے سامنے خام تیل کی پیداوار کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ٹیکساس آئل سیکٹر کا ایک ریگولیٹری ذمہ دار نے نوواک کے سامنے خام تیل کی پیداوار کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹیکساس کے تیل اور گیس کے شعبے کے ایک ریگولیٹری عہدیدار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہوں نے روسی وزیر توانائی اور الیگزینڈر نوواک سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے خام تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے بارے میں بات کی ہے۔
ریاست کے تیل اور گیس کی صنعت کو کنٹرول کرنے والے ٹیکساس ریلوے کمیشن کے تین منتخب ممبروں میں سے ایک رایان اسیٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے نوواک سے روسی، سعودی اور امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
رایان اسیٹن -(رائٹرز)
رایان اسٹین نے ٹیلیفون کے ذریعہ ذرائع کو بتایا ہےکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ... بلکہ ہم صرف عالمی توانائی کی منڈی میں عدم استحکام کی بات کر رہے ہیں۔
اسیٹن نے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس نے اور نوواک نے 10 ملین بی پی ڈی سپلائی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس سال تیل کی قیمتیں 60 فیصد سے زیادہ گر چکی ہیں ، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے وبائی امراض نے ایندھن کی طلب کو ختم کردیا ہے ، اور دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اور روس نے مارکیٹ کے حصص پر قبضہ کرنے کے لئے قیمتوں کی جنگ کا آغاز کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کے ریگولیٹری عہدیداروں نے تقریبا 50 سالوں میں پہلی بار ممکنہ کٹوتیوں پر 14اپریل کو تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ کیا ہے، اور وہ 21 اپریل کو اس پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔