آرٹ
اداکارہ کنزہ ہاشمی کی سحر انگیز آواز نے ہر ایک کو کردیا مسحور
پاکستانی ڈراموں میں اپنے آپ کو منوانے کے بعد اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی آواز کا جادو دکھا رہی ہیں ۔
پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب اپنے نئے فن سے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
نوائے وقت روزنامہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں اپنے آپ کو منوانے کے بعد اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی آواز کا جادو دکھا رہی ہیں ۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ سال 2020 ان کے دوستوں اور مداحوں کے لئے حیران کن ہوگا۔ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ سجناگانے کو گاتے ہوئے نظر آرہی ہے ، یہ گانا نئی گلوگارہ یشل شاہد نے گایا تھا ۔