اے ڈی بی: کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے لئے ہنگامی امدادی پیکیج تیار کر رہے ہیں

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتسوگو اساکاوا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے لئے ہنگامی امدادی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتسوگو اساکاوا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے لئے ہنگامی امدادی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو اساکاوا نے کہا ہے کہ ہنگامی امدادی پیکیج کے لئے وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار سے تبادلۂ خیال کیا گيا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے سے نمایاں معاشی و جانی نقصان ہوا ہے۔
صدر مساتسوگو نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ہنگامی امدادی پیکیج تیار کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو فوری طور پر مالی اعانت فراہم کی جا سکے۔
صدر اے ڈی بی نے واضح کیا ہے کہ اس پیکیج سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی، معاشرے کے کمزور اور غریب طبقات کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں گی، صحت و معاشی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کی جائے گی۔