دنیا کے پہلے فولڈ ایبل لیپ ٹاپ کی تشہیر
یہ لیپ ٹاپ 13.3 انچ کے ٹو کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے، جس میں اسٹین لیس اسٹیل فوئل بھی دیا گیا ہے جو اسکرین کو خراشوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے۔مگر اس کے باوجود یہ اسکرین اتنی نرم ہے کہ آسانی سے فولڈ اور ان
کانسیپٹ ڈیزائن گزشتہ سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا اور لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں صارفین اسے 25 سو ڈالرز میں خرید سکیں گے۔
مشرق نيوز کے مطابق یہ لیپ ٹاپ 13.3 انچ کے ٹو کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے، جس میں اسٹین لیس اسٹیل فوئل بھی دیا گیا ہے جو اسکرین کو خراشوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے۔
مگر اس کے باوجود یہ اسکرین اتنی نرم ہے کہ آسانی سے فولڈ اور ان فولڈ ہوجاتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے 5 میگا پکسل آئی آر کیمرا ڈسپلے کے اوپر دیا گیا ہے جبکہ ایکٹیو پین سے لیپ ٹاپ میں نیوی گیشن یا نوٹس بنائے جاسکتے ہیں، اس کے ساتھ ڈولبی اسٹیریو اسپیکرز بھی دیے گئے ہیں۔
لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک فزیکل منی کی بورڈ بھی ہے جو نیچے لگایا جاسکتا ہے تاکہ ڈیسک ٹاپ کا تجربہ صارف کو مل سکے اور ان فولڈ کیے جانے پر یہ کی بورڈ ڈسپلے کے سامنے لگایا جاسکتا ہے جبکہ ماﺅس کا استعمال بھی ممکن ہے۔
اس میں ونڈوز 10 پرو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ کمپنی نے پراسیسر کے بارے میں تفصیلات نہیں بیان کیں مگر امکان ہے کہ وہ انٹیل لیک فیلڈ پراسیسر ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ انٹیل یو ایچ ڈی جنریشن 11 گرافکس کارڈ بھی اس کا حصہ ہے اور 8 جی بی سے ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔اس میں 50 واٹ بیٹری دی گئی ہے جو ایک چارج پر 11 گھنٹے تک کام کرے گی اور اس میں ریپڈ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjExNC45NCA= ejasoft island