سیاست
افغانستان کے صدر اشرف غنی دوسری مدت کےلئے بھی صدر منتخب
افغانستان کے صدر اشرف غنی دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ افغان الیشکن کمیشن کےمطابق ستمبر 2019میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اشرف غنی نے پچاس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق افغان صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان افغان الیکشن کمیشن نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ یہ صدارتی انتخاب دوہزار انیس میں ستمبر کے ماہ میں ہوا تھا، لیکن دوبارہ گنتی کے باعث نتائج کا اعلان ملتوی کردیاگیاتھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، اور اشرف غنی نے اپنے حریفوں کے مقابلے میں پچاس فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjQ4LjEzNSA= ejasoft island