بیوی کے انتقال کے بعد معمر شوہر بھی 13 گھنٹے بعد چل بسا
بیوی سے محبت کی ایک مثال متحدہ عرب امارات میں سامنے آئی ہے جہاں برسوں ساتھ رہنے والی اہلیہ کے انتقال پر بوڑھا شوہر بھی صدمے سے 13 گھنٹے کے بعد چل بسا ہے۔
بیوی سے محبت کی ایک مثال متحدہ عرب امارات میں سامنے آئی ہے جہاں برسوں ساتھ رہنے والی اہلیہ کے انتقال پر بوڑھا شوہر بھی صدمے سے 13 گھنٹے کے بعد چل بسا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق 107 سالہ غازی علی اپنی 90 سالہ اہلیہ کے ساتھ تقریباً 60 سال سے زائد کا عرصہ گزارانے کے بعد اہلیہ کے دنیا سے جانے کا صدمہ برداشت نہیں کرسکے۔
مرحوم میاں بیوی کے قریبی رشتے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 65 سال سے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے، دونوں بہت بوڑھے اور بیمار تھے اور اس کے باوجود بھی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں میاں بیوی کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی گئی ہے اور دونوں کی قبریں بھی ایک ساتھ ہیں۔
aXA6IDMuMjM3LjkxLjk4IA== ejasoft island