پھر سے بگڑے ایران کے حالات، سڑکوں پر عوام کا سمندر
ایران کے حالات پھر سے بگڑ گئے ہیں اور عوام کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا ہے۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایران کے حالات پھر سے بگڑ گئے ہیں اور عوام کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا ہے۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق ایران میں ایک مرتبہ پھر عوام کا سمندر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ ہفتے کے روز ایرانی حکومت کی جانب سے یوکرینی جہاز کو مار گرانے کا اعتراف کئے جانے کے بعد ایرانی عوام غصے سے بھڑک اٹھی ہے۔
آخری اطلاعات ت کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں بہت بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مستعفی ہو جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایران میں بہت بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور ان احتجاجی مظاہروں کو 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد ایران میں سر اٹھانے والی سب سے بڑی عوامی تحریک قرار دیا جارہا تھا۔
aXA6IDMuMTI4LjIwNC4xNDAg
ejasoft island