"احسن خان" اور "عائشہ عمر" کی فلم ’’رہبرا‘‘ رواں سال ہوگی ریلیز
پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اور اداکارہ عائشہ عمر تقریبا 3 سالوں سے اپنی فلم’’ رہبرا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب آخر کار دونوں کی یہ فلم مکمل ہونے جارہی ہے اور رواں سال سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔

نوائے وقت کے مطابق 2017میں ایک انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے بتایا تھا کہ فلم 95 فیصد مکمل ہوچکی ہے تاہم 5 فیصد باقی ہے۔ اور اب لگتا ہے کہ یہ دونوں وہ کام بھی مکمل کرچکے ہیں۔
میڈیا کو حالیہ دیئے گئے ایک انٹرویو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ فلم پر اب بہت ہی تھوڑا کام باقی ہے۔پروڈیوسرز کے مطابق فلم رواں سال ریلیز ہوجائے گی۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMjE3IA== ejasoft island