پاکستان: کبڈی ورلڈکپ کے لئے حفاظتی انتظامات کی تیاریاں شروع
آئندہ ماہ کبڈی ورلڈکپ کے انعقاد کے لئے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ خیال رہے کہ کبڈی ورلڈکپ 9 سے 16 فروری کے درمیان ہوگا۔
آئندہ ماہ کبڈی ورلڈکپ کے انعقاد کے لئے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ خیال رہے کہ کبڈی ورلڈکپ 9 سے 16 فروری کے درمیان ہوگا۔ زیادہ تر کبڈی میچ لاہور میں ہوں گے تاہم کچھ ایونٹس فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی منعقد ہوں گے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی کو ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ذوالفقار حمید نے مزید کہا ہے کہ لاہور بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لئے ہر لحاظ سے موزوں شہر ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے جس پر آئی سی سی اور بنگلہ دیشی ٹیم نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ لاہور میں فروری کے مہینے میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لئے بھی اسی طرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔