کراچی میں آج سے ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی اجازت
کراچی میں آج سے ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
کراچی میں آج سے ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کے لیے مارکیٹیں پیر تا جمعرات صبح 9 تا سہ پہر 3 بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔
آن لائن کاروبار کے لیے دکانوں کے شٹر نہیں اٹھائے جائیں گے، اندر ایک دکاندار یاسیلز مین ہوگا۔
دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، فروخت شدہ سامان کی گھروں پر ڈلیوری دی جائے گی، ڈلیوری کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ اسٹاف کو بھی اجازت ہوگی۔
ایس او پیز کے مطابق دکانوں کے شٹر صرف ڈلیوری اور پروکیورمنٹ کے لیے کھولے جائیں گے اور گودام کے اندر بھی ایک آدمی موجود ہوگا۔
آن لائن کاروبار کے لیے 5 ہزار دکانداروں نے کوائف نامے پُر کر لیے ہیں، دکاندار کوائف نامے آج محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرائے جائیں گے۔
aXA6IDUyLjE0LjE1MC41NSA= ejasoft island