سوسائٹی
پاکستان بھر میں تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد آج سے بند
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات تمام ٹرینیں بند ہو جانے کا امکان ہے، آج سے پاکستان بھر میں تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد بند کردی جائیں گی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات تمام ٹرینیں بند ہو جانے کا امکان ہے، آج سے پاکستان بھر میں تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد بند کردی جائیں گی۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ آج ٹرینیوں سے متعلق اہم فیصلے لئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے لئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی مشکلات میں سہارا بنے، موجودہ صورت حال میں صرف ریڑھی والا ہی پریشان ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 15دن مزدور کراچی میں نہیں رہ سکتے ہیں، اس لئے سندھ سے مسافروں کی بڑی تعداد اسٹیشنز پر پہنچ گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQyLjI1MC4xMTQg ejasoft island