موسیقی کی دنیا میں امریکہ کو شکست کا سامنا
فاطمہ بھٹو نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کی موسیقی اور فلم کی صنعت کو مشرق کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے لیکن یہاں سیاسی یا فوجی بالادستی کی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ موسیقی کی دنیا کی بات ہو رہی ہے جہاں اسے شکست کا سامنا ہ
فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکہ نے ایک عرصہ تک دنیا پر بلا شرکت حکومت کی ہے لیکن اب اس کے سورج گہن لگ رہا ہے اور ہندوستان، ترکی اور کوریا حیسے ممالک اسے چیلنج کر رہے ہیں اور اب بازی پلٹتی ہوئی دکھ رہی ہے۔
وی اے او نیوز کے مطابق فاطمہ بھٹو نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کی موسیقی اور فلم کی صنعت کو مشرق کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے اور انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہاں سیاسی یا فوجی بالادستی کی بات نہیں ہو رہی ہے اور انہوں نے اس سفلسلہ میں چند اہم مثالیں بھی پیش کی ہیں۔
یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو کی نئی کتاب کا نام "نیو کنگز آف دا ورلڈ، ڈسپیچز فرام بالی ووڈ، ڈیزی اینڈ کے پوپ" ہے یعنی دنیا کے نئے بادشاہ، بالی ووڈ، ڈیزی اور پوپ کے مراکز سے مراسلے نامی کتابیں ہیں۔
انھوں نے یہ کتاب لکھنے کی خاطر جنوبی ایشیا کے علاوہ دبئی، ترکی، لبنان، پیرو اور جنوبی کوریا کے سفر کئے اور سیلی بریٹیز سمیت بہت سے لوگوں سے ملاقات بھی کی ہے لیکن کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ نان فکشن کتاب ہے تو خشک ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ موضوع بھی دلچسپ ہے اور تحریر میں بھی چاشنی ہے۔
aXA6IDMuMTQ5LjI1MC4xIA== ejasoft island