اینڈریو سٹراس: پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کے فلسفے پر عمل کرنے سے کارکردگی میں بہتری آئی

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کے فلسفے پر عمل کیا تو کارکردگی میں بہتری آئی تھی۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کے فلسفے پر عمل کیا تو کارکردگی میں بہتری آئی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین محمد یوسف کے فلسفے پر عمل کر نے سے کارکردگی میں بہتری آئی تھی اور کامیابی کی جانب چل پڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ اچھا پرفارم نہ کرنے پر مجھے ٹیم سے نکالے جانے کا خوف تھا اور یہی خوف میری کارکردگی کو بری طرح متاثر کر رہا تھا لیکن اس وقت کے پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کی وجہ سے مجھے اس خوف پر قابو پانے میں بہت مدد ملی تھی۔
محمد یوسف نے مجھ سے کہا تھا کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے آپ کے اپنے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا ہے، بس ان کی یہ بات میں نے دل میں بٹھا لی تھی۔
انٹرویو میں 42 سالہ اینڈریو سٹراس کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں اپنے کیریئر سے مایوس ہو گیا تھا اور سوچتا تھا کہ میں بہت جلد ٹیم کا حصہ نہیں رہوں گا، مجھے لگتا تھا کہ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہا ہوں اور میں خود سے ایک جنگ میں مصروف تھا مگر پھر محمد یوسف کا فلسفہ میرے کام آگیا۔