خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد کھولنے کا اعلان

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو عبادت کے لئے جلد کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جلد ہی خانہ کعبہ کو طواف اور پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لئے کھول دیا جائے گا۔

نیو نيوز کے مطابق امام کعبہ نے کہا ہے کہ ہم کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے ہیں، عوام کی فلاح اور خیریت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رمضان المبارک میں امام کعبہ نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی پابندی برقرار رکھنے اور نماز تراویح 10 رکعت ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بتادیں کہ نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہو رہے ہیں۔