انتونیو گوتریس: مجھے امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہونے پر فخر ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہیں امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہونے پر فخر ہے، امن مشنز میں157 نوجوانوں نے شہادت پائی ہے۔ پاکستانی افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نسٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں آ پ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ امن کے لئے اہم ترین کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہوں، امن مشنز میں 157 نوجوانوں نے شہادت پائی ہے، پاکستانی افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں، امن مشنر کا تشخص آج انتہائی مثبت ہو چکا ہے۔پاکستانی افواج، پولیس اور سویلینز کا عزم امن مشن کے لئے شاندار ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTg0LjkwIA== ejasoft island