انتونیو گتریش: کورونا پر قابو پانے کے لئے تاریخ کی سب سے وسیع عوامی مہم چلانے کی ضرورت ہوگی

بریسلز میں یوروپی یونین کی پلیڈنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گتریش نے کہا ہے کہ آج کی دنیا ایک دوسرے سے مربوط ہے اور جب تک ہم سبھی محفوظ نہ ہوں اُس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کَل عالمی لیڈروں کی اس کانفرنس میں کہى ہے جس میں
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لئے تاریخ کی سب سے وسیع عوامی مہم چلانے کی ضرورت ہوگی۔
آل انڈيا نيوز کے مطابق بریسلز میں یوروپی یونین کی پلیڈنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گتریش نے کہا ہے کہ آج کی دنیا ایک دوسرے سے مربوط ہے اور جب تک ہم سبھی محفوظ نہ ہوں اُس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کَل عالمی لیڈروں کی اس کانفرنس میں کہى ہے جس میں کووڈ۔اُنیس سے نمٹنے کے لئے دوائیں تیار کرنے کی خاطر تحقیق و ترقی میں مدد کے لئے سات اعشاریہ چار ارب یورو فراہم کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوروپی کمیشن کے ذریعے منعقدہ تعاون کے اس عہد کانفرنس میں 40 ملکوں کے لیڈروں نے شرکت کی ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island