عاصم باجوہ اور شبلی فراز کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں شخصیات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا تھا۔
وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو دیا گیا تھا جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے شبلی فراز سے حلف لیا ہے۔