معاون خصوصی برائے اطلاعات پاکستان: ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب سیاحت سے پہچاناجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا دل بارڈر پر بسنے والوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، وزیر اعظم نے دنیا میں پاکستان کا حقیقی چہرہ متعارف کروایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہیکہ وزیراعظم نے 192ارب روپیہ خواتین کے تحفظ اور ان کے روزگار کے لئے مختص کئے ہیں، حکومت کفالت کارڈ کے ذریعے دبے کچلے طبقے کی کفالت کر رہی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایک طبقہ ایسے نعروں کے ساتھ مارچ کر رہا ہے جس کی مذہب اجازت نہیں دیتا ہے، اور اس طرح کے نعروں سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مارچ پر پتھراؤ کرنے والے انتہا پسندانہ ذہنیت کے مالک ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سیرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو رول ماڈل بنانا ہے مغرب کی پیروی نہیں کرنی ہے۔
aXA6IDMuMTkuMzEuNzMg
ejasoft island