عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں آذان نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کر دیا

عاطف اسلم کی آواز میں خوبصورت آذان نے ہر ایک مسلمان کو انہیں داد دینے پر مجبور کیا اور سوشل میڈیا پر عاطف اسلم ٹرینڈ ہونے لگا۔
مقبول گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں آذان دی جسے سن کر ہر مسلمان پر رقت طاری ہو گئی اور ہر فرد سبحان اللہ کہے بغیر رک نہ سکا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں آذان استغاثہ دی جا رہی ہیں تاکہ آذان کی برکتوں سے اللہ ہمیں جلد اس پریشانی سے نکال دے۔
جيو نيوز کے مطابق اسی ضمن میں گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر خوبصورت آواز میں آذان شیئر کی گئی جس کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں آذان کے پیچھے قدرتی مناظر دکھائے جا رہے تھے۔
عاطف اسلم کی آواز میں خوبصورت آذان نے ہر ایک مسلمان کو انہیں داد دینے پر مجبور کیا اور سوشل میڈیا پر عاطف اسلم ٹرینڈ ہونے لگا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی اس خوبصورت آذان کو شیئر کرنے کا بھی تانتا بندھ گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم کی آواز میں حمد"وہی خدا ہے" اور سلام "تاجدارِ حرم" بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔