آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے کی برتری حاصل
آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔
روزنامہ خبريں کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور خطرناک اوپننگ بلے باز 13 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد شیکھر دھون کا ساتھ دینے لوکیش راہول آئے اور دونوں کھلاڑیو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 121رنز جوڑے۔
164 رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد رویندرا جڈیجا اور ریشابھ پانٹ نے کچھ مزاحمت کی اور 49رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں بلے باز یکے بعد دیگرے 25 اور 28رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد چلتے بنے۔
اس کے بعد ہندوستانی ٹیم زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 255 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس میچ میں فتح کی بدولت آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 17 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔