سیاست
بغداد: البلد ایئربیس پر میزائل حملے میں 4 عراقی فوجی زخمی
بغداد کے البلد ایئربیس پر آٹھ میزائل داغے گئے ہیں اور اس حملے میں 4 عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں خیال رہے کہ اس ایئربیس میں امریکی فوجی بھی رہتے ہیں۔
بغداد کے البلد ایئربیس پر آٹھ میزائل داغے گئے ہیں اور اس حملے میں 4 عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں خیال رہے کہ اس ایئربیس میں امریکی فوجی بھی رہتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق البلد ایئربیس پر داغے گئے میزائل رن وے پر گرے تھے۔ اس واقعے میں چار عراقی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ عراق کا یہ ایئربیس بھی امریکی فوج کے زیر استعمال ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جنوری کو ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فضائی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے تھے۔
aXA6IDE4LjIxNy4xNDQuMzIg
ejasoft island