كاروبار
بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لئے موخر کر دیے

پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لیے موخر کر دیے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لیے موخر کر دیے۔
نیو نيوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل تک 3 لاکھ 3 ہزار افراد نے قرض موخر کرنے کی سہولت حاصل کی اور اس وقت مزید 5126 درخواستوں پرغور کیا جا رہا ہے۔
مرکزی بینک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سبب بیل آؤٹ اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت قرض دار 30 جون 2020 تک قرض موخر کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg
ejasoft island