سیاست
بیلا روس میں صدارتی انتخاب نو اگست کو ہوگا

بیلا روس نے جمعے کو اعلان کیا ہے ملک میں صدارتی انتخابات کا انعقاد اگست میں ہوگا۔
بیلا روس نے جمعے کو اعلان کیا ہے ملک میں صدارتی انتخابات کا انعقاد اگست میں ہوگا۔
بی بی سی کے مطابق جمعے کی صبح پارلیمنٹ کی جانب سے الیکشن کے لیے اگست کی نو تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
بیلا روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 116 ہلاکتیں ہو چکی ہیں لیکن ملک کی صدر نے کورونا وائرس کی باوجود انتخابات میں تعطل کی حمایت نہیں کی ہے اور وہاں فٹبال کے میچ سمیت عوامی تقریبات جاری ہیں۔
بیلا روس میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 20168 ہے۔
ملک کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو کی عمر 65 برس ہے اور روس اور یورپی یونین کے درمیان موجود اس ملک پر 1994 سے حکومت کر رہے ہیں۔ انھوں نے پانچ مرتبہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ اس بار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔