بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار
دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نئے نوول کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لئے اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔
دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نئے نوول کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لئے اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لئے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔
ایک ٹی وی شو کے دوران بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فاؤنڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے، ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا اور ہم ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے۔
بل گیٹس نے کہا ہے کہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والی متعدد ویکسینز میں سے 7 بہترین ویکسینز کا انتخاب اور ان کی تیاری کے لئے فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لئے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں موثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لئے وقت ضرور بچ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری اور فیکٹری کی بیک وقت تعمیر کرنا، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لئے ضروری ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xNTMuMzgg ejasoft island