بسمہ معروف: آئی سی سی کا ہندوستان کو بغیر کھیلے پوائنٹس دینا مایوس کن ہے

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آئی سی سی کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ پوائنٹس کی تقسیم پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بسمہ کہتی ہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانا سب سے بڑی خواہش ہے۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آئی سی سی کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ پوائنٹس کی تقسیم پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بسمہ کہتی ہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانا سب سے بڑی خواہش ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انجری سے صحتیاب ہونے کا موقع مل گیا ہے۔ کراچی میں صحافیوں کے ساتھ آن لائن کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ پوائنٹس یکساں تقسیم کرنے کا فیصلہ کافی مایوس کن ہے۔ ہندوستان کو بغیر میچز کھیلے ہی پوائنٹس مل گئے ہیں۔ ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر میچز کھیل کر پوائنٹس مس کرتے تو مایوسی نہیں ہوتی۔