پاکستان پر بلیک لسٹ کی تلوار، ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس شروع
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔
پاکستان کا پانچ رکنی وفد وفاقی وزیر برائے ریونیوحماد اظہر کی زیر قیادت اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانٹرنگ یونٹ، وزارت خارجہ کے ڈی جی اور وزارت خزانہ کے لیگل ایڈوائزر بھی شامل ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مزید سات ووٹوں کی ضرورت ہے، جس کے حصول کے لیے وزیر اعظم عمران خان مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ کر رہے ہیں۔
اس وقت تک پاکستان کو چین، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا اور خلیجی ممالک کی جانب سے ووٹ ملنے کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔
ترکی کے صدر طیب ایردوان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں یقین دلایا ہے کہ دباؤ کے باوجود ترکی ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔
اس سے قبل چین نے بھی ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔
aXA6IDE4LjIyMS4xODcuMTIxIA== ejasoft island