بالی ووڈ اداکار عرفان خان اب نہیں کریں گے کام
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان ہائی گریڈ نیورواینڈوکرائن کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ نیو یارک میں طویل عرصہ تک علاج کرانے کے بعد عرفان خان سال 2019 میں جیسے ہی ہندوستان واپس آئے طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے فی الحال عرفان کو کام نہ کرنے
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان ہائی گریڈ نیورواینڈوکرائن کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ نیوز 18 کے مطابق جون 2017 میں بیماری کا علم ہوتے ہی عرفان خان درمیان میں ہی کام چھوڑ کر نیو یارک اپنا علاج کروانے کے لئے چلے گئے تھے، نیو یارک میں طویل عرصہ تک علاج کرانے کے بعد عرفان خان سال 2019 میں ہندوستان واپس آئے تھے اور فلم "انگلش میڈیم" کی شوٹنگ شروع کی تھی لیکن اس دوران عرفان اپنے روٹین اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مستقل دوائیں لے رہے تھے۔
خیال رہے کہ فلم انگلش میڈیم کی شوٹنگ ختم ہوچکی۔ لیکن اس دوران عرفان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں نے فی الحال عرفان کو کام سے نہ کرنے اور مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد عرفان خان نے اب فیصلہ کیا ہے کہ جب تک وہ پوری طرح صحت یاب نہیں ہوجاتے ہیں، اس وقت تک وہ کام نہیں کریں گے۔
aXA6IDMuMTQuNzAuMjAzIA==
ejasoft island