بالی وڈ سٹار رتیک روشن کا آج 46واں یوم پیدائش
بالی وڈ کے سب سے زیادہ ہینڈسم ہیرو رتک روشن آج 46 سال کے ہو گئے ہیں. رتک روشن نے چھ سال کی عمر سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کی تھی.
نئی دہلی: بالی وڈ کے سب سے زیادہ ہینڈسم ہیرو رتک روشن آج 46 سال کے ہو گئے ہیں. رتک روشن نے چھ سال کی عمر سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کی تھی. جس میں انہوں نے سری دیوی اور سپر اسٹار رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا. آج رتیک نے اپنی ایکٹنگ اور ڈانسنگ کے دم پر بالی وڈ میں اپنا لوہا منوایا ہے.
رتک روشن کی پیدائش 10 جنوری 1974 کو ہوئي تھی اور بہت کم لوگ ان کا اصلی نام جانتے ہیں اور ان کا اصلی نام راکیش راکیش ناگرتھ ہے. راکیش ان کے پاپا اور ناگرتھ ان کے دادا کا نام ہے. راکیش کا تعلق ایکٹنگ خاندان سے نہیں بلکہ موسیقی کے خاندان سے ہے اور موسیقی کا علم انہیں بچپن سے ہی ہے. لہذا "زندگی نہ ملے گی دوبارہ" اور "گزارش" جیسی فلموں میں انہوں نے گانا بھی گایا ہے.