برازیل: کورونا وائرس کو شکست دینے میں 97 سالہ خاتون کامیاب

برازیل میں ایک 97 سالہ خاتون اس موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئ ہیں جس کے نام سے دنیا کے بڑے بڑے سورما تھر تھر کانپ رہے ہیں۔
برازیل میں ایک 97 سالہ خاتون اس موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئ ہیں جس کے نام سے دنیا کے بڑے بڑے سورما تھر تھر کانپ رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اس 97 سالہ معمر ترین خاتون گینا ڈیل کولیتو کو یکم اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وائرس کی تباہی کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ وہ شاید اس وائرس کی تاب نہ لا سکیں گی۔
لیکن 97 سالہ گینا ڈیل کولیتو تمام تر اندازوں کے برعکس وائرس کو مات دینے میں کامیاب رہیں اور وائرس سے صحتیاب ہونے والی برازیل کی سب سے عمر دراز خاتون بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 11 بہن بھائیوں پر مشتمل اطالوی خاندان سے تعلق رکھنے والی گینا کی کوئی بھی بہن یا بھائی اب زندہ نہیں ہے اور جب وہ اتوار کو صحتیابی کے بعد ہسپتال میں وہیل چیئر پر بیٹھ کر باہر آرہی تھیں تو ڈاکٹرز اور طبی عملے نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
خیال رہے کہ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں ایک ہزار 124 افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز ہیں۔