سوسائٹی
برطانوی شہزادی کیٹ ساس کی طرح اپنے بچوں کی تربیت کرنے کی خواہش مند
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے دو شہزادے اور ایک شہزادی دیگر بچوں کی طرح عام زندگی بسر کریں۔
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے دو شہزادے اور ایک شہزادی دیگر بچوں کی طرح عام زندگی بسر کریں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کی اہلیہ اس بات کی خواہش رکھتی ہیں کہ پرنس جورج، شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئیس زندگی کو حقیقی انداز سے گزاریں اور تینوں وہی تجربات حاصل کریں جو عام بچے کرتے ہیں۔
برطانوی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ 37 سالہ شہزادی بالکل نہیں چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے شاہی خاندان کے دیگر افراد کی طرح پرتعیش زندگی بسر کریں کیونکہ کیٹ مڈلٹن کا ماننا ہے کہ اگر انہوں نے ایسی زندگی گزاری تو وہ حقیقی زندگی میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔