انٹرٹینمنٹ
برطانوی سائنسدانوں کے ذریعہ چوہوں پر کورونا وائرس کی 'ویکسین' کا تجربہ
برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا ہے اور اس کے نتائج آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آ سکتے ہیں۔
برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا ہے اور اس کے نتائج آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ تجربہ کرنے والے امپیریل کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک محفوظ اور قابل اثر حل نکالنا ہے۔
فرانسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا کسی جانور پر تجربہ کرنے کا آغاز انہوں نے سب سے پہلے کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے ویکسین چوہے کے جسم میں داخل کردی ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا خون اور قوت مدافعت کا ردعمل کیسا ہوتا ہے۔
aXA6IDMuMTQ1Ljk0LjI1MSA= ejasoft island