چارلی چیپلن کی 131ویں سالگرہ
برطانوی کامک اداکار و فلم ساز چارلی چیپلن کی 131ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔ وہ 16اپریل 1889میں لندن میں پیدا ہوئے۔ خاموش فلموں سے ہی چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے چارلی چیپلن کو ان کی با کمال اداکاری پر آسکر ایوارڈ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور حکومت برطانیہ
برطانوی کامک اداکار و فلم ساز چارلی چیپلن کی 131ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔ وہ 16اپریل 1889میں لندن میں پیدا ہوئے۔ خاموش فلموں سے ہی چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے چارلی چیپلن کو ان کی با کمال اداکاری پر آسکر ایوارڈ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور حکومت برطانیہ نے”سر“ کے خطاب سے بھی نوازا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق انہوں نے خاموش فلموں کے دور میں اپنی فلموں میں نہ صرف خود اداکاری کی بلکہ ان کے مصنف، خالق، ہدایتکار، پیشکار، اور بعد ازاں موسیقار بھی خود ہی تھے اور اس دور کے سب سے بااثر فلمی شخصیات میں سے تھے۔
چیپلن کا تخلیقی کام 75 برس پر محیط ہے، جو ان کے بچپن میں ملکہ وکٹوریہ کے دور میں برطانوی اسٹیج اور موسیقی کے ہالوں سے شروع ہوا اور 88 برس کی عمر میں ان کی موت تک جاری رہا۔
میری پکفورڈ، ڈگلس فیئربینکس اور ڈی ڈبلیو گرفتھ کے ساتھ مل کر 1919میں چارلی چیپلن نے یونائیٹڈ آرٹسٹس نامی فلم اسٹوڈیو قائم کیا۔
1999 میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے چیپلن کو تمام ادوار کا 10 واں بہترین اداکار قرار دیا ہے۔
aXA6IDMuMTI4LjE5OS44OCA=
ejasoft island