وزیر اعلی دہلی: ہندوستانی وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کے لئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمام ہی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کے لئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمام ہی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی ہے۔
حق ٹائمس کے مطابق تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ویڈیو کانفرنس کے فورا بعد ہی دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اپنے چہرے پر ماسک پہنے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ایک ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے چیف منسٹروں سے کہا ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے دستیاب رہتے ہیں۔ یہ یاد ہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب وزیر اعظم مودی نے وزرائے علیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کی ہے جس میں ملک بھر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات کے بارے میں تبادلۀ خیال کیا ہے۔
مودی نے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے دوران کہا ہے میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں کوئی بھی وزیر اعلی مجھ سے بات کر سکتا ہے اور کسی بھی وقت کووڈ 19 پر تجاویز دے سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ہم سب کو اس بیماری کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم کا ماسک کے استعمال کی طرف اشارہ تھا؛ کیوںکہ گذشتہ ہفتے مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ لوگ گھریلو ساختہ اور دوبارہ قابل استعمال کپڑوں کے ماسک کو استعمال کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز ہندوستان میں کووڈ 19 مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7447 ہوگئی ہے اور ملک بھر میں 239 اموات درج کی گئی ہیں۔