وزیر اعلیٰ پنجاب: سکھ برادری کو بیساکھی کا تہوار مبارک

سکھ برادری کو خالصہ جنم دن بیساکھی تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث بیساکھی کا تہوار سادگی سے منایا جا رہا ہے، کیونکہ کورونا وبا کے باعث وطن عزیز سمیت پوری دنیا بدل چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار بیساکھی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کردیا ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق سکھ برادری کو خالصہ جنم دن بیساکھی تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث بیساکھی کا تہوار سادگی سے منایا جا رہا ہے، کیونکہ کورونا وبا کے باعث وطن عزیز سمیت پوری دنیا بدل چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر بیساکھی تہوار پر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، غیر معمولی حالات میں ہمیشہ غیر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔