آرٹ
چین کا مریخ پر کھوج کے لئے اپنے پہلے مشن کے نام کے اعلان کا فیصلہ

چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کے مطابق مریخ پر کھوج کرنے کے لئے چین کے پہلے مشن کا نام اور لوگوں کو 24اپریل کو چین کے یوم خلا کے موقع پر عام کردیا جائے گا۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کے مطابق مریخ پر کھوج کرنے کے لئے چین کے پہلے مشن کا نام اور لوگوں کو 24اپریل کو چین کے یوم خلا کے موقع پر عام کردیا جائے گا۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق چین نے 2020 میں مریخ پر تحقیقات شروع کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، ایک ہی مشن میں مدار مکمل کرنے، اترنے اور گھومنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
چین 2016 سے 24اپریل کو ملک کے یوم خلا کے طور پر منارہا ہے کیونکہ چین نے 24اپریل 1970 کو اپنا پہلا سیٹلائٹ "ڈونگ فانگ ہونگ-1" خلا میں بھیجا تھا اور رواں سال چین کے خلا میں داخلے کی 50ویں سالگرہ کا سال ہے.