چین: کورونا وائرس کی شدت کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کا انکشاف
عالمی وبا کورونا کے سلسلے میں پوری دنیا کے ڈاکٹر پریشان ہیں، تاہم چین کے طبی اور سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی اینٹی باڈیز تلاش کرلی ہیں جو انسانی خلیے میں داخل ہوکر کورونا وائرس کی شدت کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی سِنگ ہو یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے تجزیہ کیا ہے جس میں وبا کو شکست دینے والے مریضوں کے خون لئے گئے ہیں اور ان کے جسم میں بننے والی اینٹی باڈیز کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے تجربے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی کئی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کرلی ہیں جو خلیوں میں کورونا وائرس کے داخل ہونے کی صلاحیت کو ختم کرنے میں انتہائی مؤثر ہیں۔
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ حالیہ تحقیق سے ملنے والے نتائج کے بعد کورونا کی روک تھام اور علاج میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور سِنگ ہو یونیورسٹی کے پروفیسر ژینگ لِنچ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے ایسی کئی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کی ہے جنہیں دوا میں ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ علاج کے موجودہ طریقوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔ پروفیسر ژینگ کے مطابق یہ اینٹی باڈیز پلازما جیسے بارڈر لائن علاج میں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقی ٹیم نے جنوری میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے لی جانے والی اینٹی باڈیز کا تجزیہ شروع کیا تھا جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔