چین نے گوادر پورٹ پر پہلے افغان ٹرانزٹ کارگو کی آمد پر کیا خوشی کا اظہار
چین نے گوادر پورٹ پر پہلے افغان ٹرانزٹ کارگوکی آمد پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئی پیش رفت سے بہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سی پیک نہ صرف چین اور پاکستان کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ علاقائی رابطوں اوراقتصادی تعاون کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
چین نے گوادر پورٹ پر پہلے افغان ٹرانزٹ کارگو کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئی پیش رفت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سی پیک نہ صرف چین اور پاکستان کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ علاقائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بیجنگ میں ہفتہ واری مختصر گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گوادر پورٹ پر پہلے افغان ٹرانزٹ کارگو کی آمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا ہے اور ہمیں اس نئی پیش رفت کے حصول سے انتہائی خوشی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گوادر پورٹ سی پیک منصوبے کا اہم جزوہے، جہاں سے رواں ہفتے پہلی بار افغان ٹرانزٹ کارگو کی آمد کے ساتھ ہی افغانستان سے اور افغانستان کے لئے ٹرانزٹ کارگو کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
aXA6IDUyLjE0LjI1My4xNzAg ejasoft island