چین میں ایپل کے بند شدہ دفاتر دوبادہ کھول دیے گئے
ایپل نے کورونا وائرس کے خوف سے چین میں اپنے بند شدہ دفاتر دوبادہ کھول دیے ہیں
ایپل نے کورونا وائرس کے خوف سے چین میں اپنے بند شدہ دفاتر دوبادہ کھول دیے ہیں، شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے دفتر میں کام کے اوقات کو محدود کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی نے چین میں اپنے دفاتر دوبارہ کھول دیے ہیں اور کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے دفتر میں کام کے اوقات کو محدود رکھا گیا ہے۔ امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے چین کے شہر بیجنگ میں بھی 14 فروری سے اپنے چند بند اسٹورز کو دوبار کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چین میں پھیلے پراسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے تمام دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جي اين اين کے مطابق مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین کے مین لینڈ میں اپنے تمام تر کارپوریٹ آفس، اسٹورز، اور کانٹیکٹ سینٹرز کو 9 فروری سے بند کردیا تھا، جبکہ آن لائن اسٹورز کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل چین میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔